ویڈیو| قطری حافظ اور روسی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرکی تلاوت

IQNA

ویڈیو| قطری حافظ اور روسی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرکی تلاوت

12:33 - November 15, 2024
خبر کا کوڈ: 3517460
ایکنا: عبدالعزیز عبدالله علی الحمری،نے بائیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقابلے روس کی مسلم فیڈریشن کے دینی ادارے کے زیر اہتمام اور 32 ممالک کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیے گئے۔ ان مقابلوں میں قطر کے نمائندے عبدالعزیز عبداللہ علی الحمری نے مکمل قرآن کے حفظ میں شرکت کی۔
 
ان مقابلوں کی نگرانی قطر کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے "شیخ جاسم بن محمد بن ثانی" قرآن مقابلوں کے منتظمین نے کی۔ اس سال کے مقابلوں میں لیبیا کے صہیب محمد عبدالکریم جبریل نے پہلی، قطر کے عبدالعزیز عبداللہ علی الحمری نے دوسری، اور یمن کے عزیز یحییٰ سعید سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
اختتامی تقریب جمعہ، 18 آبان کو ماسکو کے کاسموس ہوٹل کے کنسرٹ ہال میں منعقد ہوئی۔ روس میں منعقدہ ان قرآنی مقابلوں میں قطری حافظ کی ترتیل میں تلاوت، سورہ آل عمران کی آیات 79 سے 81 کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

 

4247779

نظرات بینندگان
captcha